Feb ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، چودہ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ صوبۂ خيبر پختون خوا میں دہشت گردوں نے کسٹم آفس اور پولیس کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:    پاکستانی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کرتے ہوئےآٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ بارکھان کے علاقے میں بھی فائرنگ کے تبادلے میں چھے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

دوسری جانب پاکستان کے صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ‏یارک انٹرچینج کے قریب دہشت گردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک کسٹم اہلکار اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں نے مسافر بسوں پر بھی فائرنگ کی اور کسٹم کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

ٹیگس