Oct ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • یمن : سعودی اتحاد کے حملے میں پندرہ سے زیادہ سعودی پٹھو ہلاک

سعودی اتحاد نے یمن پر بمباری کر کے غلطی سے پندرہ سے زیادہ سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں واقع ابین اور بیضاء صوبوں میں اپنے ہی پٹھوؤں پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں  پندرہ سے زیادہ سعودی پٹھو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج نے صوبہ جیزان کے علاقے الغاویہ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثناء سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ جیزان میں واقع خوبہ شہر کی المستحدث چھاؤنی کو بھی تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ شہر کے مصافات میں واقع جبل العبلاء پر بھی بمباری کی۔ ان حملوں میں دسیوں گھر منہدم ہوگئے ہیں۔ ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے حملوں میں ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔