Oct ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • داعش کو نجات دینے کےسلسلے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اتفاق رائے

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان عراق کے شہر موصل کو آزاد کرانے سے متعلق عراقی حکومت کا آپریشن شروع کئے جانے سے قبل دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو اس شہر سے با حفاظت طریقے سے نکالنے کے بارے میں اتفاق ہوگیا ہے۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ایک فوجی ذریعے نے روس کی ریانووستی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہاکہ موصل شہر کی آزادی سے متعلق آپریشن کے لئے ضروری اقدامات انجام دیئے جانے کے پیش نظر امریکہ اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان دو طرفہ سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ جس کے مطابق موصل میں موجود تمام مسلح دہشت گرد عناصر کو ان کے گھر والوں کے ہمراہ سلامتی کے ساتھ شہر سے نکال لیا جائے گا اور اس کے بعد اتحادیوں کے لڑاکا طیارے ان خالی عمارتوں پر بمباری کریں گے جن کے بارے میں مسلح عناصر کے ساتھ پہلے سےاتفاق ہو چکا ہے۔

ماسکو کے اس فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کا منصوبہ داعش کے عناصر کو شام منتقل کرنے پر مبنی ہے اور دہشت گرد گروہ داعش کے چھ ہزار سے زیادہ عناصر کو عراق کے شہر موصل سے شام کے مشرقی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ دو شہروں دیر الزور اور تدمر پر قبضے کی کارروائی میں شرکت کریں۔