مسجدالاقصی میں غزہ کے نمازیوں کی شرکت
صیہونی فوجیوں کی شدید بندشوں اور سخت سیکورٹی پہروں کے باوجود غزہ کے فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔
قدس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے ڈھائی سو فلسطینیوں نے بیت حانون گذرگاہ عبورکرکے مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی- صیہونی حکام نے پچھلے چند مہینے سےغزہ کے ساٹھ سال سے زائد عمر کے کچھ فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے- مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں لس ایشی حالت میں بڑی تعداد میںکی ہے کہ جب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی استقامت کا مقابلہ کرنے کے بہانے غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں بہت بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کررکھا ہے- انتفاضہ قدس کے آغاز کے بعد سے صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کے اطراف کے علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے اس سے علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان مسلسل جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں-