Nov ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • یمن کا دفاع قومی فریضہ ہے، یمنی فوج کا اعلان

یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان سعودی اور امریکی جارحیتوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

یمن کی مسلح افواج کے نائب ترجمان عزیز راشد نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود ہم اپنے وطن اور سرزمین کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے اور یہ ایک قومی فریضہ ہے۔

یمن  کی مسلح افواج کے مذکورہ ترجمان نے کہا کہ امریکیوں نے سعودی حکومت کی حمایت کرکے اپنا حقیقی چہرہ ظاہر کر دیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس وقت امریکی حکام پر عالمی برادری کا شدید دباؤ ہے اسی لئے وہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ یمن  میں جنگ روکنا چاہتے ہیں-

یمن کی مسلح افواج کے نائب ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت بھی جنگ بندی پر اس لئے راضی ہوئی ہے تاکہ وہ یمن میں اپنے جرائم  پر پردہ ڈال سکے- ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہزاروں بار یمن کے مختلف علاقوں پر کلسٹر بم برسائے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے بھی کہا جنگ بندی کے باوجود سعود ی عرب نے بارہا یمن کے علاقوں پر حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ٹیگس