Sep ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ ، قیدیوں کو رہا کرانے کا مطالبہ، غزہ پر قبضے کی مخالفت

ہزاروں صیہونیوں نے ہفتے کی رات اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں غزہ پر جنگ کے خاتمے اور صہیونی قیدیوں کی رہائی کی کوششوں کا مطالبہ کیا گیا۔

سحرنیوز/دنیا: ہفتہ کی شب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں صہیونی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جنہوں نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے فوری خاتمے اور وہاں موجود صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی شدید مخالفت کی، جسے فوج حماس کا آخری گڑھ قرار دے رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کارروائی غزہ میں موجود یرغمالیوں کی جانوں کو شدید خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

احتجاجی ریلیوں میں شریک افراد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ "ہم تب تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک ہر قیدی گھر واپس نہ آ جائے۔" مظاہرین نے تل ابیب کے مرکزی علاقوں میں مارچ کیا اور اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگی حکمت عملی پر نظرثانی کریں اور انسانی جانوں کو ترجیح دیں۔

یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسرائیلی کابینہ غزہ پر فوجی دباؤ بڑھانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے، جس پر اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے

ٹیگس