یمن: اسرائیل پر ذوالفقار اور فلسطینی -2 سے حملہ
یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا پر ذوالفقار اور فلسطین دو ماڈل کے دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ یمنی فوج نے مقبوضہ شہر یافا کوذوالفقار اور فلسطین دو ماڈل کے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا یحیی سریع نے کہا کہ یہ کارروائیاں پوری طرح کامیاب رہیں ۔
یمنی مجاہدین کے اس حملے کے نتیجے میں لاکھوں صیہونی بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے اور تل ابیب ایئرپورٹ بند کرنا پڑا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائياں غزہ میں ملت فلسطین کی حمایت میں انجام دی گئي ہيں اور یہ یمن کے خلاف صیہونی جارحیت کا ابتدائي جواب ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج نے آج بدھ کو یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے اور تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کو بند کر دیئے جانے کی خبر دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ صیہونی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے یمنیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے-