Nov ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • شام: شمالی قنیطرہ میں فوج کی پیشقدمی

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے شمالی قنیطرہ میں النقار کی پہاڑیوں پر واقع السریۃ الرابعہ نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان بدھ کی صبح دہشت گردوں کا حصار توڑ کر علاقے میں داخل ہوئے اور وہاں اپنی پوزیشنیں مستحکم کر لیں۔ اس علاقے کی آزادی کے بعد حضر علاقے کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی اور الحمریہ کی پہاڑیوں کی آزادی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

دوسری جانب شامی فوج کے توپ خانے نے، طرنجہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
درایں اثنا شامی فوج نے مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے،عام شہریوں کے لیے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔
شامی فوج کی مرکزی کمان کے جاری کردہ بیان میں مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے خود کو دور رکھیں۔
شامی فوج نے ایک بار پھر مسلح افراد کو پیشکش کی ہے کہ وہ قومی آشتی کے تحت ہتھیار ڈال دیں تو انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

ٹیگس