Nov ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • شام سے ائی تشوشناک خبر، اسرائیلی فوجی شامی باشندوں کو کر رہے ہیں اغوا!

خبر رساں ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں جنوبی شام کے علاقے قینطرہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں نے وسیع حملے کئے ہیں- بعض رپوٹوں میں ان حملوں میں متعدد شامی باشندوں کو اغوا کرنے کی بھی خبریں ہیں۔

قنیطرہ میں شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس صوبے کے مضافاتی علاقے رویحینہ پر حملہ کرکے ایک چک پوسٹ قائم کی اور شامی شہریوں کی تلاشی لی- اسی طرح قابض افواج نے قنیطرہ کے مشرقی مضافات میں بھی پیش قدمی کی اور کان کنوں، آلات اور بھاری مشینری کو اس علاقے تک پہنچنے سے روک دیا۔

العربی الجدید نے شام کے گولان انسٹی ٹیوٹ کے پریس آفس کے سربراہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس انسٹی ٹیوٹ نے ملک کے جنوب میں صیہونی غاصبوں کی مسلسل جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی فوج کے ہاتھوں انتالیس شامی شہریوں کے اغوا کی رپورٹ اور دستاویزات فراہم کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اغوا ہونے والوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس