Nov ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • صیہونی باشندوں کا اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ

صیہونی باشندوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے اتوار کے روز غاصب اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجدالاقصی پر دھاوا بول دیا اور اس مقدس مقام کی توہین کی۔ تین ہزار صیہونی باشندوں نے اکتوبر کے مہینے میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔صیہونی فوجی اور باشندے بیت المقدس کے اسلامی اور مسیحی تشخص کو ختم کرنے اور اسے یہودی رنگ دینے کے لیے اس مقدس مقام کی آئے روز بےحرمتی کرتے ہیں۔ایک اور رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز دعوی کیا کہ اس نے جولان میں داعش کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ دعوی ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے کہ جب شام میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے دہشت گردوں کا اسرائیل کے اسپتالوں میں علاج کیا جاتا ہے اور پھر شامی فوجیوں کے ساتھ جنگ کے لیے انھیں مسلح کر کے شام واپس بھیجا جاتا ہے۔

ٹیگس