دہشت گرد، مشرقی حلب سے باہر نکلنے کے لئے تیار
شام کے شمالی شہر حلب میں فوج کی پیشقدمی کے ساتھ ہی دہشت گرد گروہ فتح الشام نے مشرقی حلب سے نکلنے کی درخواست دے دی ہے
شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ نے خبردی ہے کہ مشرقی حلب میں موجود دہشت گرد گروہ فتح الشام نے اس علاقے سے باہر نکلنے کے لئے شامی فوج سے کہا ہے کہ وہ کاستیلو شاہراہ کو اس کے لئے کھول دے - واضح رہے کہ کاستیلو شاہراہ دہشت گردوں کی ترکی کی سرحدوں تک رسائی کی واحد شاہراہ ہے - اس درمیان شامی فوج نے جمعرات کو بھی مشرقی حلب کے باقی بچے علاقے کو فتح الشام اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیاں جاری رکھیں - شامی فوج نے مشرقی حلب میں دہشت گردوں کے زیرکنٹرول اسّی فیصد علاقوں کوآزاد کرالیا ہے - علاوہ ازیں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے ہتھیار ڈال دئے ہیں جبکہ شامی فوج نے ملک کا پرچم حلب کے قلعہ اور حلب شہر کی عدالت کے دروازے پر لہرا دیا ہے -