یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا سلسلہ جاری
سعودی عرب، یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کر کے کئی عام شہریوں کو جاں بحق اور زخمی کر دیا ہے- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعے کو صوبہ صعدہ کے رازح شہر کے النظیر علاقے پر تین بار بمباری کی جس کے نتیجے میں دوعام شہری جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے-
سعودی فوج نے صوبہ صعدہ کو اپنے توبخانوں سے بھی نشانہ بنایا- سعودی توپخانوں کی گولہ باری میں ایک یمنی شہری جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے- صوبہ صعدہ کے حیدان شہر کے طلان علاقے میں سعودی فوج کے میزائلی حملے میں بھی پانچ عام شہری جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو بارہ مرتبہ صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔