Dec ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی یمن میں کوئی مداخلت نہیں ہے، یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح

یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے یمن کو کوئی بھی ہتھیار نہیں مل رہا ہے

یمن کے سابق صدر عبداللہ صالح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  یہ سعودی عرب ہے جس نے بے بنیاد بہانے کے تحت یمن پر ایک غیر مساوی جنگ مسلط کررکھی ہے - انہوں نے کہا کہ جب تک سعودی عرب  کے لئے امریکا کی فوجی اور اسلحہ جاتی حمایت جاری رہے گی اس وقت تک یمن میں جنگ بندی کے لئے کوئی بھی بات چیت نتیجہ خیز نہیں ہوگی - یمن کے سابق صدرعبداللہ صالح نے کہا کہ ان کی جماعت یا انصاراللہ کے ایران کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں  کہا کہ یمن کو اس وقت شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے - انہوں نے اپنی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی اورعوامی تحریک انصاراللہ کے خلاف بعض بین الاقوامی اداروں کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم کا ارتکاب یمن کی جماعتیں نہیں بلکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی کررہے ہیں اور عام شہریوں کا بے دردی کے ساتھ خون بہارہے ہیں -