تدمر میں داعش کی دراندازی کی تردید
Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
شامی فوج نے عرب اور مغربی ذرائع کی جانب سے تاریخی شہر تدمر یا پالمیرا میں داعش کی دوبارہ دراندازی کی تردید کی ہے۔
شامی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہر پوری طرح سے اس کے کنٹرول میں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تدمر کے شمال مغرب میں واقع علاقے عامریہ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے تاہم اس لڑائی کا تدمر کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شامی فوج نے گزشتہ سال شدید لڑائی کے بعد، تدمر یا پالمیرا شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔
درایں اثنا شامی فوج نے حمص کے نواحی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران کم سے بیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔