Dec ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • یمنی عوام کے عزم و ارادے کا احترام ہی اس ملک کے بحران کا حل ہے: تحریک انصاراللہ

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی حکومت کے جارحانہ حملوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ اگر سعودی حکومت اپنی ساری دولت بھی یمن کی جنگ میں صرف کردے پھر بھی اس بحران کی واحد راہ حل، یمنی عوام کے عزم و ارادے کا احترام کرنا ہے- محمد علی الحوثی نے دہشت گرد گروہوں اور مسلح افراد کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج، دشمن کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے-

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے بعض علاقوں پر بمباری کی- ابھی ان حملوں میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں-

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی حملوں کے جواب میں نجران میں سعودی فوجیوں کے ہتھیاروں کے گوداموں پر میزائل سے حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا-

واضح رہے کہ سعودی عرب، مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے مختلف شہروں پر جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے جن میں گیارہ ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں-  

ٹیگس