Jan ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • کسی بھی امریکی بحری جہاز اور طیارہ بردار جہاز کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب کے قریب ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی : یمن کی تحریک انصار اللہ

یمن کی انصار اللہ تحریک نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی امریکی بحری جہاز اور طیارہ بردار جہاز کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب کے قریب ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  یمن کی انصاراللہ تحریک نے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو صنعا کی مکمل تیاری اور جدید بحری صلاحیتوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کا مقابلہ کریں گے۔

 

تحریک انصار اللہ کے فوجی عہدیدار بریگیڈیئر جنرل عزیز رشید نے کہا کہ یمن کی بحری افواج بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں دشمن کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ابراہم لنکن کی قیادت میں ایک اسٹرائیک گروپ کی تعیناتی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بھرپور کارروائی کریں گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں اب دشمن کے بحری جہازوں کو ٹریک کرنے اور ان کو نشانہ بنانے کی جدید بحری صلاحیتیں موجود ہیں اور ملک کی مسلح افواج بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی حملے کو پسپا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کسی بھی ممکنہ تصادم سے پورے خطے میں جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے۔

 

ٹیگس