Dec ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے فوجی بجٹ میں اضافہ

سعودی حکومت کہ جس نے دوہزار سترہ میں اپنے جنگی بجٹ میں چھے اعشاریہ سات فیصد اضافے کا پروگرام بنایا تھا اپنا جنگی بجٹ پچاس ارب آٹھ سو ملین ڈالر تک پہنچا دیا ہے-

سعودی عرب کے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی بجٹ سعودی فوج کی حمایت کے لئے ہوگا - سعودی عرب دنیا میں ہتھیاروں کا سب سےبڑا خریدار ملک شمار ہوتاہے اور ایسا لگتاہے کہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی شکست نے اس ملک کو مزید ہتھیار خریدنے پر مجبور کیا ہے -

سعودی عرب کے فوجی بجٹ میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ دوہزار سترہ میں سعودی عرب کو ترپن ارب ڈالرکے بجٹ کا خسارہ ہے - اس درمیان سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھ کر بارہ اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی ہے جو دوہزار بارہ کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے -

سعود ی عرب کی وزارت خزانہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اکتیس اگست دوہزار سولہ تک سعودی عرب تقریبا تہتر ارب ڈالرکا براہ راست مقروض ہوچکا تھا جس میں ترسٹھ ارب ڈالر ملک کے اندر کاقرضہ ہے اور دس ارب ڈالر بیرون ملک کا قرضہ ہے