Dec ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے یمن پر سعو دی عرب کے حملے

یمن کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ، یمن پر حملوں میں سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں۔

 یمن کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے صنعا میں العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ کے کہنے پر اور ان ملکوں کی حمایت سے یمن پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے- یمن کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم نے کہا کہ یمن کے بعض جنوبی علاقوں پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے جو ابھی حال ہی میں جارحیت کی ہے، اس میں بھی آل سعود کو امریکہ اور برطانیہ کی پوری حمایت حاصل رہی ہے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن کی افواج، سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں، کہا کہ سعودی عرب اپنے دفاع کے لئے اپنے اتحادیوں کا سہارا لے رہا ہے- یمن کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کو مآرب، عدن، لحج اور ابین صوبوں سے ہٹا کر اپنی سرحدوں پر تعینات کر دیا ہے- ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن پر حملوں کے دوران القاعدہ اور داعش جیسے خطرناک دہشت گردوں کی بھی مدد لے رہا ہے-