یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری
Jan ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
یمن کے صوبے حجہ پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں کم سے کم 9 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبے حجہ کے حیران شہر میں 2 آئل ٹینکروں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
اسی طرح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے دن مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں اس علاقے کی بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے مارچ 2015ء سے اپنے بعض عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر یمنی عوام کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ کئی مہینوں سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں گیارہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی بنیادی تنصیبات کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا ہے۔