بحرین: مسلح افراد کا "جو " جیل پر حملہ، دس قیدی فرار
Jan ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
نامعلوم مسلح افراد نے بحرین کی "جو " جیل پر حملہ کر کے کئی افراد کو وہاں سے بھگا دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس مسلح حملے میں جیل کا ایک پولیس اہلکار عبدالسلام سیف مارا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جیل سے بھاگنے والے قیدیوں کی تعداد دس ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس جیل کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے "جو" جیل پر حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔