ایران کی خواتین کبڈی ٹیم فائنل میں، 23 اکتوبر کو ہندوستان کے ساتھ ہو گا مقابلہ
Oct ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
بحرین میں شاندار کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران کی خواتین کبڈی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 35–61 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اب فائنل میچ جو 23 اکتوبر کو ہونے والا ہے ایران کا مقابلہ ہندوستان کے ساتھ ہو گا۔
سحرنیوز/کھیل: بحرین میں جاری نوجوانوں کے ایشیائی کھیلوں میں ایران کی خواتین کبڈی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔ منگل کے روز کھیلے گئے چوتھے میچ میں ایران نے تھائی لینڈ کی ٹیم کو 35 کے مقابلے میں 61 پوائنٹس سے واضح برتری کے ساتھ شکست دی۔

ایرانی کبڈی ٹیم نے اس سے قبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کو ہرایا تھا، جب کہ ایک میچ میں ہندوستان کے خلاف شکست کھائی تھی۔ تازہ فتح کے بعد، ایرانی ٹیم اب فائنل مقابلے میں ایک بار پھر ہندوستان سے ٹکرائے گی، جو جمعرات، یکم آبان (23 اکتوبر) کو منعقد ہوگا۔