ایرانی کھلاڑیوں کے نام صدر پزشکیان کا پیغام: ایرانی تہذیب و ثقافت، اخلاق اور جواں مردی کی اہمیت پر زور
Oct ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسلامی ملکوں اور ایشیائی ملکوں کے کھیلوں میں شرکت کے لئے جانے والے ایرانی کھلاڑیوں کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں صدر مملکت نے ایرانی تہذیب و ثقافت، اخلاق اور جواں مردی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق کھیلوں کے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے جانے والے ایرانی کھلاڑیوں کے قافلوں کو نیشنل اولمپک اکیڈمی میں ایک تقریب کے بعد روانہ کیا گیا۔ اس تقریب میں ایران کے کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر احمد دنیا مالی نے صدر ایران کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں ایرانی تہذیب و ثقافت، جواں مردی اور اخلاق کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں کھلاڑیوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ایرانی تہذیب، اخلاق اور جواں مردی سے آپ کے تغموں کی قدر بڑھ جاتی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ملکوں کے کھیل سعودی عرب اور ایشیائی ملکوں کے کھیل بحرین میں ہورہے ہیں۔