داعش کے خلاف جنگ میں انیٹلی جنس تعاون پر زور
Jan ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بغداد میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم حیدرالعبادی نے داعش کے خلاف جنگ میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ صرف عراقی سیکورٹی فورسز ہی داعش کے خلاف جنگ کے محاذوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔ عراق کے وزیراعظم نے دنیا کے مختلف ملکوں کے درمیان انٹیلی جنس تعاون کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس تعاون ضروری ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ ایک عالمی دہشت گرد گروہ سے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند پیر کے روز عراقی حکام سے ملاقات اور داعش کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کے لیے بغداد پہنچے ہیں۔
ٹیگس