Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۶ Asia/Tehran
  • فتح اللہ گولن گروپ کے ساتھ رابطے کے الزام میں  69 افراد گرفتار

ترکی کی پولیس نے 69 افراد کو فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے- یہ افراد ترکی کے انیس صوبوں منجملہ ہاتای ، استنبول ، انقرہ اور ازمیر سے گرفتار کیے گئے ہیں-

ترکی کے ٹی آر ٹی ، ٹیلی ویژن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گرفتارشدگان میں اساتذہ، فوج کے عہدیداران اور عدلیہ کے ملازمین بھی شامل ہیں - انقرہ کی حکومت فتح اللہ گولن اور اس کے طرفداروں پر، سرکاری اداروں میں اثرو رسوخ کے سبب پندرہ جولائی دوہزار سولہ کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا الزام عائد کرتی ہے- ترکی میں ہونے والی اس فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ، بڑے پیمانے پر لوگوں کی گرفتاری اور عدلیہ کے حکام ، پولیس اہلکاروں اور یونیورسٹی اساتذہ کو ان کے عہدوں سے معزول کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اب بھی جاری ہے- فتح اللہ گولن نے بارہا ترک حکومت کے الزامات کی تردید کی ہے اوران الزامات کی تحقیق کے لئے ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-