Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • یورپی یونین ایران کے حوالے سے اپنا غیر تعمیری اور منفی طرزعمل تبدیل کرے: سیدعباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے اپنا غیر تعمیری اور منفی طرزعمل تبدیل کرے۔

سحرنیوز/ایران:     عراقچی نے قبرص کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے صدر کسٹینٹونس کمبوس سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یورپی یونین کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ اقدامات، خصوصا سپاہ پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش، تعمیری سفارت کاری کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے غزہ میں صہیونی حکومت کے اقدامات اور جنگی جرائم سے چشم پوشی قابل مذمت ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ حالیہ بحال ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات کا مقصد باہمی احترام اور عملی اقدامات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

اس موقع پر قبرصی وزیر خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کا ملک مذاکراتی عمل میں معاونت کے لیے تیار ہے۔

 

ٹیگس