تحریک حماس غزہ کے عوام کے دلوں پر حکومت کرتی ہے، صیہونی حکومت نے اعتراف کر لیا
صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس پورے اقتدار کے ساتھ غزہ پٹی میں موجود ہے اور اس علاقے کے لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتی ہے-
صیہونی حکومت کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے چیف آف آرمی اسٹاف گاڈی آئزنکوٹ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تحریک حماس اپنی طاقت کو بڑھاتے ہوئے دوسرے مزاحمتی گروہوں کے ساتھ سرگرم عمل ہے-
صیہونی حکومت کے انسپیکٹر یوسف شبیرا نے بھی ابھی حال ہی اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں جنگ ہونے کی صورت میں تقریبا بیس لاکھ اسرائیلی، حزب اللہ کے میزائلی حملوں کے زد میں ہوں گے-
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے بھی ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ صیہونیوں کے قبضے سے قدس اور مسجد الاقصی کی آزادی، اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی مہاجرین کی وطن واپسی تک جہاد و استقامت کا راستہ جاری رہے گا-
اسرائیلی فوجی، دو ہزار چودہ کی غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی استقامت کے سامنے کچھ نہیں کر سکے تھے اور انھیں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا-