اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی، غاصب حکومت کے لئے نئی مشکل
Jan ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
صیہونی اخبار ہارتص نے لکھا ہے کہ دو ہزار سات سے اب تک ایک سو ستتر اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے-
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سولہ میں اسرائیل کے اکتالیس فوجی ہلاک ہوئے جن میں سے پندرہ فوجیوں نے خودکشی کی ہے- یہ پہلی بار ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کے جانی نقصان کی اطلاع دی ہے-
ان اعدادوشمار کے مطابق دو ہزار سترہ کے ابتدائی دنوں میں اب تک نو اسرائیلی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں کہ جن میں سے ایک نے خودکشی کی ہے-
واضح رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی قید سے آزاد ہونے والے ایک فلسطینی مجاہد فادی قنبر نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے ٹرک سے صیہونی فوجیوں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں چھے اسرائیلی فوجی ہلاک اور پندرہ فوجی بری طرح زخمی ہو گئے تھے-