Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں مسلح افراد اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ، دو ہلاک

سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں دو مسلح افراد ہلاک ہوگئے ہیں

سعودی عرب کے السعودیہ اخبار نے خبردی ہے کہ فائرنگ اور جھڑپوں کا یہ واقعہ سنیچر کی صبح جدہ کے الحرزات محلے میں پیش آیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق دو مسلح افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب انھوں نے دھماکا خیز بیلٹ دھماکے سے اڑا دی - جھڑپوں کے دوران ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے - تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نےمسلح افراد کے خفیہ ٹھکانوں کا محاصرہ کر کے انھیں ہتھیار ڈال دینے کا حکم دیا تاہم مسلح عناصر نے سعودی سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ور ایک دھماکا بھی ہوا - السعودیہ اخبار کے مطابق ان جھڑپوں میں دومسلح افراد  ہلاک ہوگئے اجبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے- کہا جا رہا ہے کہ اس دوران ، سعودی ہیلی کاپٹر بھی فضاؤں میں پرواز کرتے رہے- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب دہشت گرد گروہوں  اور تکفیری عناصر کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ گذشتہ سال جولائی میں ایک نامعلوم شخص نے جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب صرف بیس میٹر کے فاصلے پر دھماکا کیا تھا اس حملے میں خود کش بمبار ہلاک اور دو سعودی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے -