شامی فوج کی پیشقدمی، دہشت گردوں کے کئی اڈے تباہ
شام کی مسلح افواج نے صوبہ حمص کے بعض علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج نے بدھ کو مشرقی حمص کے المحطہ الرابعہ اوراس کے مضافاتی علاقوں پر حملہ کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -
ایک فوجی ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کے دستوں نے صوبہ حمص میں واقع تدمر کے بعض علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے اڈوں پر حملہ کیا اور انھیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے -
شامی فوج نے تدمر- خان المنقورہ سہ راہے پر داعش دہشت گردوں کی دوگاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں اس حملے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں - دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے دیرالزور صوبے میں کئی مقامات پر داعش کے اڈوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے-
روسی وزارت دفاع نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں دیرالزور میں داعش کے دو کمان ہیڈکوارٹر سمیت اس کے اسلحہ ڈپو اور بکتربند گاڑیوں کے اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے -