یمن پر سعودی عرب کا کلسٹر بموں سے حملہ
Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
جارح سعودی عرب نے یمن کے خلاف وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے یمنی عوام کے خلاف جمعرات کے روز ایک بار پھر کلسٹر بموں سے حملہ کیا۔
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز صوبے تعز میں واقع ذباب کے پہاڑی سلسلے والے علاقے پر کلسٹرڈ بموں سے حملہ کیا۔
دوسری جانب یمن کے صوبے محویت کے شہر بنی سعد کے علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں ایک یمنی شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی وزارت دفاع نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ لندن نے ایک سمجھوتے کے تحت سعودی عرب کو پانچ سو کلسٹر بم فروخت کئے ہیں۔