Feb ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • شام کی تعمیرنو کے عمل میں یورپییونین کی شمولیت کے بارے میں بشار اسد کی مشروط آمادگی

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کی تعمیرنو میں یورپی یونین کی شرکت پر مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام کی آزادی کا احترام اور دہشت گردی کی حمایت سے دستبرداری کی صورت میں یورپی یونین، شام کی تعمیرنو کے عمل میں شامل ہو سکتی ہے۔

شام کے صدر نے کہا کہ یورپی حکام  آنکھیں بند کرکے امریکی ہدایات پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپ ایسی حالت میں شام کی تعمیرنو میں شامل ہونا چاہتا ہے جبکہ اس ملک کو تباہ کرنے میں وہ خود بھی شریک رہا ہے۔

بشار اسد نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم ہونے والے اتحاد کی کارروائیوں کے نتیجے میں داعش کے ہاتھوں شام کے عام شہریوں کا قتل عام بند نہیں ہوا، کہا کہ امریکہ کے نام نہاد اتحاد کی کارروائیاں شام کے قومی اقتدار اعلی کے منافی ہیں۔

انھوں نے فائر بندی پر شام کے کاربند رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ پورے شام سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس