شام: داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
Feb ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
شامی فضائیہ کے طیاروں نے دمشق کے مشرق میں دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انھیں تباہ کر دیا۔
باخبر ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ کے طیاروں نے صوبے دمشق میں غوطہ شرقیہ کے علاقے عربین میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ اس علاقے میں شامی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہو ئیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ایک علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ کو بھی ہلاک کر دیا۔
ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کا یہ سرغنہ، قلمون غربی نامی علاقے میں مارا گیا۔ اس سرغنہ کا نام احمد وحید العبد بتایا جاتا ہے جو قلمون غربی کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کی کمان سنبھالے ہوئے تھا۔
ٹیگس