رہبرکی ہدایات مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مشعل راہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i273982-رہبرکی_ہدایات_مسئلہ_فلسطین_کے_حل_کے_لئے_مشعل_راہ
حزب اللہ نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مشعل راہ ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • رہبرکی ہدایات مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مشعل راہ

حزب اللہ نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایات مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے مشعل راہ ہیں۔

حزب اللہ كے اراكين پارليمنٹ نے جمعرات كے روز ايک اجلاس میں، جس كی صدارت پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے اراکین کے سربراہ محمد رعد كر رہے تھے فلسطينی قوم كي بھرپور حمايت جاری ركھنے پر اسلامي جمہوريہ ايران كی کاوشوں كو سراہا۔ انھوں نے اپنے بيان ميں صیہونی مخالف تمام فلسطينی مزاحمتی گروہوں كی پشت پناہي كرنے بالخصوص خطے ميں امريكی اور صہيونی سازشوں كے باوجود مسئلہ فلسطين كو اُجاگر كرنے پر ايرانی حكومت كے كردار كی تعريف كی۔ حزب اللہ نے خطے كے بعض عرب ممالک كے صیہونيوں كی جانب جھكاؤ پر شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ ان ممالک كو اپنی پاليسيوں پر نظرثانی كرنے كی ضرورت ہے كيونكہ بيت المقدس كی مكمل آزادی اور صیہونيوں كے ناجائز قبضے كا خاتمہ مظلوم فلسطينی قوم كا ناقابل انكار حق ہے۔

گزشتہ ماہ ايران کے دارالحكومت تہران ميں چھٹی بين الاقوامی فلسطين كانفرنس كا انعقاد كيا گيا تھا جس كے اختتامی اعلاميے ميں مظلوم فلسطينی قوم كی بھرپور حمايت جاری ركھنے كے علاوہ صہيونيوں كی جانب سے گزشتہ سات دہائيوں سے جاری ناجائز قبضہ ختم كرانے پر زور ديا گيا۔ اس بين الاقوامی كانفرنس ميں اعلی ايراني قيادت سميت اسی غيرملكی وفود اور نامور اسلامی شخصيات نے شرکت کی تھی۔