Apr ۱۳, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ دہشت گردوں کے ساتھ شریک ہے، صدر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ صوبہ ادلب کے شہر خان شیخون پر کیمیائی حملہ سو فی صد من گھڑت ہے۔

فرانس پریس کو انٹرویو دیتےہوئے، صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اور خاص طور سے امریکہ دہشت گردوں کے ساتھ شریک ہے اور انہوں نے خان شیخون پر کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچا کر شامی فضائیہ کے اڈے پر حملے کا بہانہ فراہم کیا ہے۔صدر بشار اسد نے یہ بات زور دیکر کہی کہ شامی فوج کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں تاہم میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ شام کی حکومت خان شیخون کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے جانے کے حق میں ہے۔شام کے صدر نے مزید کہا کہ شام پر امریکی حملے سے شامی فوج کی طاقت و توانائی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔بشار اسد نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی امریکہ کو بحران شام کے سیاسی حل میں کوئی دلچسپی نہیں کی ہے۔

ٹیگس