افغانستان کا صوبہ نیمروز، چابہار سے متصل کیا جائے گا: افغان صدر
افغانستان کے صدر نے اپنے ملک کے صوبہ نیمروز کو ایران کے چابہار سے متصل کئے جانے کی خبر دی ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صوبہ نیمروز کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صوبہ، چابہار سے متصل ہو گا اور اس سے علاقے کی اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو گا-
افغانستان کے صدر نے افغانستان کی جغرافیائی صورت حال کو اسٹریٹیجک قرار دیا اور کہا کہ اس ملک کے لئے تمام دروازے کھلے ہوئے ہیں-
سہ فریقی چابہار ٹرانزٹ سمجھوتے پر مئی دو ہزارسولہ میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دستخط کئے تھے-
ہندوستان پچاسی ملین ڈالر کی لاگت سے جنوبی ایران میں واقع چابہار بندرگاہ میں بڑے جہازوں کے لنگر انداز ہونے کے لئے دو ٹرمینل تعمیر کرے گا- اس پروجیکٹ پر عمل درآمد سے پاکستان کے بغیر افغانستان تک زمینی دسترس پیدا کی جاسکتی ہے-