اسرائیل کے جنگی طیاروں کی دمشق کے ہوائی اڈے پر حملہ
Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر 5 بار فضائی حملے کئے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مضافات کو نشانہ بنایا تاہم ابھی تک حملے کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق کے ایئر پورٹ پر مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 25 منٹ پر پانچ فضائی حملے کیے گئے۔
دمشق کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو اندرون اور بیرون ملک پروازوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔