مصنوعی ذہانت کا استعمال سب کے فائدے کے لیے ہونا چاہیے: نریندر مودی
ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال عوامی مفاد اور سب کے فائدے کے لیے ہونا چاہیے
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق دہلی میں جاری پانچ روزہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ دو ہزار چھبیس کے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو عوامی بہبود اور سب کے فائدے کے لیے بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ذہانت، استدلال اور فیصلہ سازی کی صلاحیت ہی سائنس اور ٹیکنالوجی کو عوام کے لیے کارآمد بناتی ہے، اور اس سمٹ کا مقصد بھی یہی ہے کہ اے آئی کو ہمہ گیر ترقی کے لیے استعمال کرنے کے امکانات تلاش کیے جائیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سمٹ میں سو سے زائد سرکاری نمائندے موجود ہیں جن میں بیس سے زیادہ سربراہان مملکت، ساٹھ وزرا اور نائب وزرا شامل ہیں، جبکہ پانچ سو سے زائد عالمی اے آئی رہنما بھی شرکت کر رہے ہیں۔