پاکستان ؛ باجوڑمیں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 11 اہلکار جاں بحق ، جوابی کارروائی میں بارہ دہشت گرد ہلاک
Feb ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑمیں سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں گيارہ اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر بارہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کارروائی سے قریبی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوئی جبکہ سات افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔