May ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • طالبان اور داعش ایک سکے کے دورخ

افغانستان کے سابق صدر نے کہا ہے کہ داعش اور طالبان ایک ہی ہیں اور دونوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے کہا کہ طالبان دہشت گرد ہیں چاہے وہ اچھے ہوں یا برے ہوں اور طالبان ہی داعش ہیں اور داعشی طالبان ہیں اور دونوں کی سوچ اور فکر ایک ہی ہے۔

 داعش اور طالبان دہشت گرد گروہوں کی حمایت پر پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے افغانستان میں داعش اور طالبان کی مدد جاری رکھی، تو پھر پاکستان بھی محفوظ نہیں رہے گا، داعش کو ختم کرنا ہے تو پہلے طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔

حامد کرزا ئی نے کہا کہ پاکستان ،افغانستان کے لیے مغربی ملکوں کی خواہش پر مبنی پالیسی پرعمل نہ کرے، کسی بھی قربانی کے معاوضے میں دہشت گردی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ پاکستان کو اچھے اور برے طالبان کی تقسیم نہیں کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ہمسایہ ممالک کے بارے میں ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور مغربی اور عربی  ممالک کے ایجنڈے پر کام نہیں کرنا چاہیے۔

 

ٹیگس