May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • بحرین کی فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے خلاف مقدمات

بحرین کی فوجی عدالت میں دو عام شہریوں پر مقدمے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

بحرین سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی فوجی عدالت تین افراد پر مقدمہ چلارہی ہے جن میں دو عام شہری ہیں۔
گذشتہ اپریل میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے آئین میں تبدیلی کرکے فوجی عدالتوں کو عام شہریوں کے خلاف بھی مقدمہ چلائیں۔
بحرین سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ آل خلیفہ کی نمائشی عدالت نے ایک بحرینی شہری ماہر عباس کے خلاف موت کی سزا کی توثیق کردی ہے۔
 ماہرعباس پر ایک بحرینی پولیس کو قتل کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیاہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ حکومت کو ایک فوری پیغام ارسال کرکے اس سے کہا ہے کہ وہ ماہر عباس کو سنائی گئی موت کی سزا کو کالعدم قراردے۔