May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • غزہ کانفرنس میں فلسطینی کاز کی حمایت پر تاکید

فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے غزہ میں منعقدہ کانفرنس میں قیدیوں کی حمایت اور فلسطین کے قومی اصولوں کی پابندی پر تاکید کی گئی ہے۔

 عرب اور فلسطینی رہنماؤں نے غزہ میں فلسطینی کاز کے تحفظ کے زیر عنواں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت اور فلسطین کے قومی اصولوں کے تحفظ پر تاکید کی-

فلسطین کے مرکز اطلاع رسانی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین، عرب اور غیر عرب ممالک نے فلسطینی کاز کے تحفظ کے زیرعنواں ہونے والی گیارہویں کانفرنس میں اعلان کیا کہ فلسطینی مزاحمت جاری رکھنا اور ہر حال میں فلسطین کی تمام زمینوں اور مقدسات کی حفاظت اور بیت المقدس کو آزاد کرانا دنیا بھر کے حریت پسندوں کا فرض ہے-

کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینیوں کی وطن واپسی کے مسلمہ حق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس حق کو حاصل کرنے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے-

غزہ میں فلسطینی کاز کے لئے ہونے والی اس کانفرنس کے شرکاء نے صیونی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے فلسطینی قیدیوں خاص طور سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے قیدیوں کی جد وجہد کو عظیم جنگ سے تعبیر کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود قیدیوں کے جرئت مندانہ اقدام کی حمایت ضروری ہے-

واضح رہے کہ فسلطنیی قیدی، صہونی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال پر ہیں-

 

ٹیگس