Jan ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کے دوہرے رویہ پر پاکستان کی شدید تنقید

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے مندوب نے ایران کے بارے میں کونسل کے دوہرے رویہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بارے میں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس میں پاکستان کے مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایرانی حکومت اور عوام کا دوست ہے۔

 

 انہوں نے ایران کے بارے میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے ذمہ داروں کو خبردار کیا کہ انسانی حقوق کونسل کے دوہرے رویہ کے نتیجے میں کونسل کی حیثیت اور وقار پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔

انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس میں پاکستانی سفارت کار نے کہا کہ یہ کونسل سوچے کہ آخر اس خصوصی اجلاس کے ذریعہ وہ کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟ پابندیاں، فوجی کارروائیاں اور مداخلت پسندانہ اقدامات ایران کے لئے صرف درد اور تکلیف کا باعث بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر جگہ اور ہرفورم پر ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے اور یہ کہ ایران ہمارے ملک کی آزادی کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ علاقائی اور اندرونی صورت حال سے قطع نظر دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتے قائم ہیں لہذا ایران کے اندرونی واقعات پاکستان کے لیے بھی تشویش کا باعث بنے ہیں۔ 

 

ٹیگس