Jan ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • اسلامی ممالک کی طرف سے ایران کی حمایت کا اعلان کیا گيا ہے: ایرانی نائب وزیر خارجہ خطیب زادہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک نے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے نیویارک میں ارنا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک نے اسلامی تعاون تنظیم، او آئی سی، کے ہنگامی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے ایران کے حالیہ واقعات کے بارے میں نیویارک میں منعقدہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے مواقف کی وضاحت کی اور کہا کہ ایران ناحق بہائے گئے خون کا بدلہ لے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

خطیب زادے نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کے روز اس گفتگو میں اپنے نیویارک کے دورے کے بارے میں کہا کہ آج او آئی سی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا اعلان کیا گیا اور ایران کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں کچھ سوالات کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس موقع سے استفادہ کیا اور ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بارے میں اسلامی ممالک کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی۔

 

ٹیگس