امریکہ قابل بھروسہ نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i283572-امریکہ_قابل_بھروسہ_نہیں
عراق کے نامور عالم دین نے کہا ہے کہ امریکہ قابل بھروسہ نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ قابل بھروسہ نہیں

عراق کے نامور عالم دین نے کہا ہے کہ امریکہ قابل بھروسہ نہیں ہے۔

عراق کے نامورعالم دین اورصدرموومنٹ کے سربراہ مقتدی صدرنے بغداد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ریاض میں عرب رہنماوں کی ملاقات کو ننگ و عار قرار دیا ہے اور اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ پر بھروسہ نہ کریں۔ مقتدی صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس شرمناک ہے امریکہ معتدل اور قابل اعتماد ملک نہیں ہے اس لئے اسلامی اور عرب ممالک کو چاہئیے کہ وہ امریکہ پر بھروسہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں امریکی اسلامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔