May ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • بحرین کے حالات کشیدہ عوام سڑکوں پر

بحرین کے حالات کشیدہ ہیں اورعوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق بحرین سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھرپر حملہ اور نہتےعوام پر طاقت کے استعمال اور 5 افراد کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے بعد حالات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں، عوام سراپا احتجاج اورسڑکوں پر ہیں اور مظاہروں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع ہو چکا ہے۔

دوسری جانب بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی فورس نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے انہیں ان کے گھر کو فوجی محاصرے میں لے لیا ہے-

ذرائع کے مطابق بحرین کے سترہ، کرزکان، النبیہ صالح ، البلاد القدیم ، الدیہ ، کرباباد ، المالکیہ، الدیر ، النعیم ، جد حفص ، شہرکان ، المصلی ، مقابہ اور السہلہ الشمالیہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عوام کو شہید اور زخمی کرنے کے علاوہ 300 کے قریب افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے اتوار کو بحرین کی ایک نمائشی عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عوامی مظاہروں میں شدت آگئی -  گذشتہ جون میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردیئے جانے کے بعد سے بڑی تعداد میں بحرینی شہری الدراز میں ان کے گھر کے باہران کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھ گئے تھے ۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں - بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں-

 

ٹیگس