May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کی یورپی یونین پر تنقید

بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے الدراز کے علاقے میں جرائم کا ذمہ دار آل خلیفہ حکومت کو قرار دینے سے متعلق یورپی یونین کی ناتوانی پر کڑی تنقید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے بحرین میں اندرون ملک سیکورٹی کارروائیاں انجام دینے کے بارے میں حکومت بحرین کے حق سے متعلق یورپی یونین کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ الدراز کا فوجی محاصرہ ہرگز ناقابل قبول ہے اور آل خلیفہ حکومت کو چاہئے کہ اس فوجی محاصرے کو ختم کرے۔

منگل کے روز الدراز کے علاقے میں نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں پانچ بحرینی شہید اور دو سو زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین سو کے قریب دیگر افراد کو سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے الدراز کے علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ اس علاقے کے عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جان کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس