سعودی عرب: العوامیہ میں آلہ سعود حکومت کے جاری جرائم
سعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ میں آل سعود حکومت کی جانب سے رہائشی مکانات، مساجد اور اسکول و مدارس کو نذرآتش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
النبا ویب سائٹ کے مطابق مشرقی سعودی عرب کے علاقے العوامیہ کے عوام گذشتہ بیس روز سے زائد عرصے سے سعودی سیکورٹی فورس کے محاصرے میں ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے العوامیہ میں المرواح کے شہری نبیل جوہر اور عبداللہ الواہر کے رہائشی مکانات کو نذرآتش کر دیا ہے۔ ان دونوں افراد کو سزائے موت بھی سنائی جا چکی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ العوامیہ کے علاقے میں سعودی سیکورٹی اہلکار، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری بھی کر رہی ہے۔ العوامیہ کے عوام، دس مئی سے سعودی سیکورٹی اہلکاروں کی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک العوامیہ کے متعدد شہری، کہ جن میں اسکولی بچّے بھی شامل ہیں، شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس شہر کے دسیوں شہری لا پتہ بھی بتائے جاتے ہیں۔