شام کی فوج عراقی سرحد پر
Jun ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
شام کی فوج اس ملک کے مشرقی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرتے ہوئے عراق کے ساتھ مشترکہ سرحد تک پہنچ گئی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج کا ایک دستہ دمشق، بغداد کے راستے میں واقع عراق کے سرحدی علاقے التنف تک پہنچے میں کامیاب ہو گيا ہے۔ جبکہ دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورسز کے جوان بھی صوبہ الانبار سے شامی سرحد تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل امریکی جنگی طیاروں نے 18 مئی اور 6 جون کو اس علاقے میں شامی فوج پر حملے کئے تھے۔
دہشتگرد گروہ داعش نے امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب حامیوں خاص طور سے سعودی عرب کی حمایت سے گزشتہ چند سالوں سے عراق اور شام پر حملے کر کے ان ممالک کے کچھ علاقوں پر قبضہ کیا تھا لیکن شام اور عراق کی فورسز نے اس وقت سے لے کر اب تک کئی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
ٹیگس