Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • آرک کا اسٹریٹیجک علاقہ  شامی فوج کے کنٹرول میں

شام کی فوج نے مشرقی حمص میں پیشقدمی کرتے ہوئے آرک کے اسٹریٹیجک علاقے کو پوری طرح کنٹرول میں لے لیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجیوں نے البادیہ کے علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے اور اس علاقے سے داعش کا رابطہ کاٹنے کے بعد دسیوں داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
شامی فوجیوں نے اتوار کی رات صوبہ حمص کے شہر تدمر کے شمال مشرق میں آرک نامی گیس فیلڈ کے اطراف میں دہشت گردوں کے اڈوں اور ٹیلوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔
شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حمص کے مشرقی حصوں میں داعش کو ختم کرنے کا اصلی مقصد، شامی فوجیوں کو دیرالزور بھیجنا ہے۔
دیرالزور عراق سے ملا ہوا شامی علاقہ ہے جو دریائے فرات کے کنارے واقع ہے اور دوہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے۔
شہردیرالزور کے عوام کو صرف طیاروں کے ذریعے ہی مدد پہنچ پا رہی ہے۔

ٹیگس