افغانستان کے لئے520 ملین ڈالرامداد
عالمی بینک نے افغانستان کے لئے520 ملین ڈالرکے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ امدادی رقم کا نصف حصہ بد امنی کی وجہ سے بے گھر شہریوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ دوسرا حصہ غربت کے خاتمے کے لئے جاری معاشی اصلاحات پر خرچ کیا جائے گا۔
بینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اقتصادی ترقی بہت سست روی کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالمی مالیاتی ادارے نے جنوری میں افغانستان میں اقتصادی سرگرمیوں کی صورت حال کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس غیراعلانیہ دورہ افغانستان پر کابل پہنچے۔
بدھ کو اقوام متحدہ کے اسسٹنس مشن برائے افغانستان کے مطابق سیکریٹری جنرل کا دورہ افغانستان کی عوام سے یکجہتی، ترقی واستحکام اور امن کے اظہار کے لیے ہے۔
انٹونیو گوٹیرس کا اقوام متحدہ کی سربراہی سنبھالنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔